اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سفیر محمد امیننژاد نے فرانسیسی ٹیلی ویژن چینل ایل سی آئی (LCI) کو انٹرویو دیتے ہوئے فرانس کی جانب سے ایران پر گزشتہ اکتوبر میں یخچالوں کی ہیکنگ میں ملوث ہونے کے الزام کے جواب میں کہا کہ تہران کا اس بڑے سائبر حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا: جاری کی گئی رپورٹ میں کوئی بھی واقعی ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہے۔ یہاں ایران کے سفیر کی حیثیت سے، میں تصور بھی نہیں کرسکتا کہ کوئی ایرانی عام شہریوں کے خلاف ایسا جرم کرسکتا ہے۔ یہ بات ناقابلِ یقین اور ناقابلِ تصور ہے۔
امیننژاد نے کہا کہ تہران اور پیرس کے درمیان فعال سفارتی رابطے موجود ہیں، جن کے ذریعے اس معاملے کو ایک ’’میڈیا ڈرامے‘‘ میں تبدیل کرنے سے پہلے حقائق کی تصدیق کی جاسکتی تھی۔
ایرانی سفیر نے مزید کہا: ہمیں فرانس، فرانسیسی ریاست یا فرانسیسی عوام سے کسی قسم کی دشمنی نہیں ہے۔ یہ واضح طور پر ہمارے درمیان مخاصمت پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے۔
انہوں نے آخر میں کہا: فرانس کے عوام نے ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔ ہمارے درمیان احترام پر مبنی تعلقات قائم ہیں اور اس طرح کے کسی اقدام کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
آپ کا تبصرہ